مقبوضہ فلسطین

نئی فلسطینی حکومت، حماس کی شمولیت کا اعلان

حماس نے باقاعدہ طور پر فلسطین کی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم آزادی فلسطین کے ایک اعلی عہدے دار احمد مجدلانی نے اعلان کیا ہے کہ حماس سمیت تمام گروہوں نے وسیع البنیاد قومی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف قومی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ وہ قومی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔ احمد مجدلانی نے بتایا کہ حماس تحریک نے فتح پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کو نئی حکومت میں شمولیت کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فلسطین کی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ فتح پارٹی سمیت متعدد فلسطینی جماعتیں اور دھڑے آپس میں صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے رامی حمداللہ کی قیادت میں قومی اتحاد حکومت نے استعفی دے دیا تھا تاہم فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ایک بار پھر رامی حمداللہ کو نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button