پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شدید گرمی سے جاں بحق افرادکی بلندی درجات اور پانی بجلی بندش کے خلاف جمعہ کو یوم سوگ و یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شدید گرمی سے جاں بحق افرادکی بلندی درجات اور پانی بجلی بندش کے خلاف جمعہ کو یوم سوگ و یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وحدت ہاؤس صوبائی سیکرٹریٹ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزالیکٹرونک میڈیا پر وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے ملک بھر میں جاری توانائی بحران کے خاتمہ میں ناکامی طویل غیر اعلانیہ بجلی بندش اپنی نا اہلی تسلیم کرنے کے بجائے گرمی کے با عث جاں بحق افراد کی ہلاکت پر اپنی بیمار زہنیت کی عکاسی کی ہے اپنے انسانیت سوز بیان پر عابد شیر علی عوام سے معافی مانگیں و زیر اعظم کو چاہئے کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیں اور انہیں فوری بر طرف کیا جائے ،علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شہر کی عوام کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن برق کاآغازکرے ۔بل نہ دینے والوں کو بجلی نہیں دے سکتے تو بجلی نہ دینے والوں کو بل نہ دیا جائے شہر میں عوام کی اموات کی ذمہ داری تونائی فراہم کرنے والے ادارے واپڈا،جیسکو کے الیکٹرک انتظامیہ سمیت بلا طعاطل بجلی فراہم کرنے کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔ اداروں میں موجود نا اہل انتظامیہ و جھوٹے دعوئے کرنے والے حکمرانوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے حکمران جماعتیں خوف خدا کریں الزامات کے بجائے عوام کو پانی و بجلی فراہم کریں ۔رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بحرانوں سے نجات کے بجائے اپوزیشن و حکمران جماعتیں سیاست چمکانے میں لگی ہوئی ہیں جبکہ عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جو قبل مذمت ہے ۔گرمی ،لوڈشیڈنگ کے باعث بڑی تعداد میں اموات سے شہر میں موجود مساجد و امام بارگاہوں سمیت اسپتالوں اور فلاحی اداروں کے قائم سرد خانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ کی کمی کا بھی عوام کو مشکلات کا سامنہ رہا ہے جس کیلئے سرکاری سطح پر سرد خانوں کی تعمیرات حکومتی ذمہ داری ہے ،علامہ مختار امامی نے پاک آرمی ،رینجرز،پولیس کی جانب سے شہر بھر میں قائم ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمر جنسی سروس کے قیام پر سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے عوامی خدمت کیلئے کی جانے والی ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمر جنسی سروس قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button