یمن

یمن پر بمباری میں شریک سعودی پائلٹ کی خودکشی

یمن پر بمباری میں شریک سعودی عرب کے ایک پائلٹ نے خود کشی کرلی ہے۔
الرای العام ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک پائلٹ محمد عمر العنزی نے یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں کی لاشوں کی بھیانک تصاویر دیکھ کر خودکشی کرلی۔ محمد عمر العنزی نے اپنی وصیت میں یمن کی صورت حال کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیا۔ سعودی فضائیہ کے پائلٹ نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم، اسلام کا حقیقی پیغام بھول کر یمن کے رہائشی مکانات کو تباہ اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ محمد عمر العنزی نے سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کو اس جنگ کا ذمہ دار نیز انھیں امریکا، صیہونی حکومت اور مسلمان دشمن طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پٹھو اتحادیوں کے تعاون سے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے بہانے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن کے خلاف وسیع جارحانہ حملوں کا آغاز کیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی سعودی عرب کے اس غیر قانونی اقدام کو جواز فراہم کرکے یمنی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی راہ ہموار کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button