مشرق وسطی

القلمون: حزب اللہ کا آپریشن، ڈرون کا وسیع استعمال

حزب اللہ نے عرسال کے علاقے سے جبہۃ النصرہ کا صفایا کرنے کے بعد القلمون میں داعش دہشتگردوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔
حزب اللہ نے القلموں پہاڑیوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نوجوانوں نے اپنی کاروائی میں داعش کے اہم ترین مراکز اور ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ڈرون طیاروں کے ذریعے انہیں تباہ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے اس سے قبل بھی عرسال کی پہاڑیوں میں داعش دہشت گرد گروہ کی ایک نشست کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کاروائی میں ابو عائشہ اللیبی نامی ایک سرغنہ سمیت داعش سے وابستہ چھے دہشت گردہلاک ہوگئے تھے۔ مذکورہ کاروائی میں دہشت گردوں کی دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں اور ان گاڑیوں میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حزب اللہ کے نوجوانوں نے عرسال کے علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو بھی میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا۔ اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ ابو بلقیس العراقی ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button