ایران

دفاع مقدس کے دو سو ستر شیہدوں کے عظیم الشان جلوس جنازہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز تہران میں دفاع مقدس کے دو سو ستر شہیدوں کے عظیم الشان اور ناقابل فراموش جلوس جنازہ کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ عزیز شہیدوں پر اللہ تعالی کا درود و سلام ہو جنہوں نے وطن اسلامی،ایران میں اپنے جذبہ ایثار و فداکاری سے مشعل توحید روشن کی- درود و سلام خدا بحریہ کے مظلوم شہیدوں پر کہ جو کبھی نہ بجھنے والی اس مشعل کی مدد و نصرت کو پہنچے اور امت کے معنوی ذخیروں، گراں قدر اور عزیز یادوں کے پرچم کو عظیم الشان طریقے سے ایران میں لہرایا۔
آپ کے ستم دیدہ پیکروں اور آپ کے بندھے ہوئے ہاتھوں پر سلام، آپ کی پاک و پاکیزہ روحوں اور رضوان الہی پر سلام، سلام ہو آپ کے دست و بازو پر، آپ پر سلام جنہوں نے زندگی کی فضا کو ایک پار پھر معطر کردیا اور زندہ لوگوں کو تازگی بخشی۔ پروردگار حکیم و مہربان کا بے حد و بے شمار شکر و سپاس کہ جو خدا پرست اور موحد اس قوم کو ضرورت کے وقت بشارت دیتا ہے اور دلوں سے غبار کو دور کرتا ہے۔ایران کی عزیز، وفادار، آگاہ اور فرض شناس قوم پر سلام کہ جو اللہ تعالی کے لطیف خطاب کو درک کرتی ہے اور اس پر لبیک کہتی ہے۔ وطن واپس لوٹنے والے ان بافضیلت جیالوں کی تدفین میں آپ کی عظیم اور بھر پور شرکت، انقلاب کے واقعات میں ایک تاریخی اور یادگار واقعہ ہے۔ اللہ تعالی کی آپ پر رحمت نازل ہو۔دلوں کے مالک خدا کا بے حد و بےحساب شکر اور حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ ) پر بےپایاں سلام ہو جو اس عظیم ثروت کے مالک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button