یمن

دنیا میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب تین شیطانی محور ہیں : انصار اللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کو دنیا کا سہ ضلعی شیطانی اور شرارتی محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن سمیت دنیا کی تمام اقوام ان تین شیطانی اور شرارتی طاقتوں کی شیطنت اور شرارتوں کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کو دنیا کا سہ ضلعی شیطانی اور شرارتی محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن سمیت دنیا کی تمام اقوام ان تین شیطانی اور شرارتی طاقتوں کی شیطنت اور شرارتوں کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام ہر گز ذلت برداشت نہیں کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور بھیانک جرائم کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یمنی عوام کا توکل اور اعتماد اللہ تعالی کی ذات پر ہے جبکہ سعودی عرب کا اعتماد اور بھروسہ امریکی شیطانی طاقت پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود ،امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں جو امریکہ و اسرائیل کے اشارے اور ان کے جنگی وسائل کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمنی بچوں اور عورتوں کا بہیمانہ قتل ہمیشہ تاریخ میں باقی رہےگا اور یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اور اس کے شیطانی اتحاد کی شکست یقینی ہے۔ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے تصور کیا تھا کہ یمنی عوام سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے سامنے تسلیم ہوجائیں گے اور جو بات سعودی عرب کہےگا وہ مان لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا جو سعودی عرب کی یمن میں شکست کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button