ایران

دشمنوں کی سازشیں نقش بر آب ہو جائیں گی بریگیڈیئر جنرل احمد رضا

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر احمد رضا پور دستان نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ ہدایات اور مسلح افواج کی آمادگی کی بدولت تمام خطرات برطرف اور دشمنوں کی سازشیں نقش بر آب ہوجائیں گی-

بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے جنوب مغربی ایران میں واقع شہر شوشتر میں مسلط کردہ جنگ کے شہدا کی یاد میں منقعدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی عزت، طاقت اور خود مختاری کو شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا- بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے ایران کے ساتھ امریکا کی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب سے قبل امریکا کو ایران سے بہت زیادہ مفادات حاصل ہوتے تھے لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی اور حضرت امام خمینی رح کے تدبر کی وجہ سے امریکا کے مفادات ختم ہوگئے- بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ کی جانب سے نئے خطرات کا سامنا ہے لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور مسلح افواج کی آمادگی کی بدولت اس کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی-

متعلقہ مضامین

Back to top button