پاکستان
خواتین کی 2 اور ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان مقابلہ متوقع
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے حصہ میں ٹیکنو کریٹ کی دو اور خواتین کی چار نشستیں آئیں گی، جبکہ خواتین کی دو اور ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے ہوگا، انتخابی قوانین کے تحت مسلم لیگ نواز سولہ نشستوں کے ساتھ خواتین کی چار اور دو ٹیکنو کریٹ کی نشستیں لے سکتی ہے۔ جس کے بعد خواتین کی دو اور ایک ٹیکنو کریٹ نشست کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک پاکستان میں ٹاس کے ذریعے فیصلہ ہوگا، دونوں جماعتیں اتحاد کی صورت میں کونسل کی ایک نشست بھی حاصل کرسکتی ہیں۔