مشرق وسطی

بحرین میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرہ ہوا ہے-
اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے البلاد القدیم میں اتوار کے روز شیخ علی سلمان کی حمایت میں ایک بار پھر بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں شیخ علی سلمان اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے ملت بحرین پر ہونے والے آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے- مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک اپنی پرامن انقلابی تحریک جاری رکھیں گے- البلاد القدیم میں اس سے پہلے بھی کئی بار اسی طرح کے مظاہرے ہوچکے ہیں- عینی شاہدین کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر پلاسٹک کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے- قابل ذکر ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا-ان پر بیرونی طاقتوں کی ایما پر بحرین کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے جسے وہ سختی کے ساتھ مسترد کرچکے ہیں۔ شیخ سلمان کے خلاف قائم اس بے بنیاد مقدمے کی سماعت کرنے والی نمائشی عدالت متعدد بار سماعت ملتوی کرچکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شیخ سلمان کے بارے میں عدالتی کارروائی اب منگل کے روز ہوگی۔-

متعلقہ مضامین

Back to top button