مقبوضہ فلسطین

دہشتگرد تنظیم داعش امریکی مفاد کے لئے کام کررہی ہے، فلسطینی مقاومتی تنظیم "الفتح”

فلسطینی تنظیم فتح کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے اور یہ دہشت گرد تنظیم امریکی اہداف اور مفادات کے لئے کام کررہی ہے، مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی تنظیم فتح کے ایک رکن عباس زکی نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے اور یہ دہشت گرد تںظیم امریکی اہداف اور مفادات کے لئے کام کررہی ہے۔ عباس زکی فلسطینی محمود عباس کے قریبی ساتھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے داعش کو مسئلہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے تشکیل دیا ہے جس میں القاعدہ کے سابق اور موجودہ ارکان شامل ہیں اس نے کہا کہ داعش، النصرہ اور القاعدہ درحقیقت اسلام کے لباس میں امریکی تنظیمیں ہیں ۔ باخبر اور آگاہ ذرائع کے مطابق داعش کا تیل امریکی اور یورپی کمپنیا خرید رہی ہیں اور اس کے بدلے انھیں ہتھیار اور ڈالر فراہم کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button