پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کی برتری کو منظم انداز میں ختم کرکے عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی و ڈویژنل سکرٹری جنرل آغا سید علی شاہ رضوی نے کہا ہے کہ لیگی امیدوار کی کامیابی کیلئے متعدد بار گنتی کی گئی، لیکن ہمارے امیدوار کو اس حق سے محروم رکھا گیا۔ پریس کلب اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکردو حلقہ4 میں مجلس وحدت مسلمین کی درخواست پر ہونے والی دوبارہ گنتی کو چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے مداخلت کرکے روکنا شفاف الیکشن کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے، ایک جانب تو حلقہ ایک میں لیگی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بننے تک کئی بار کاؤنٹنگ کی گئی، لیکن بالکل اسی طرح کے معاملے میں سکردو حلقہ4 میں ہمارے نمائندے کو اس حق سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو3 میں مسلم لیگی حکام کے ایماء پر انتخابات کے نتائج کو جان بوجھ کر 48 گھنٹے کی تاخیر سے بھیجا گیا، اور ہنزہ نگر4 میں مجلس وحدت مسلمین کی برتری کو منظم انداز میں ختم کرکے عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز لیگ کی دھاندلی کو کبھی برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کیلئے ہر ممکن حد تک مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری نہایت احسن طریقے سے ادا کی، جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button