مقبوضہ فلسطین

غزہ کے حالات تشویشناک ہیں، جہاد اسلامی فلسطین

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے کبھی بھی معاہدوں کی پابندی نہیں کی ہے اور آج بھی غزہ کے عوام کی صورت حال بحرانی ہے-

جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار خالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی صورت حال صیہونی حکومت کی جاری خلاف ورزیوں کی بنا پر ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے مابین دو طرفہ جنگ بندی کا سمجھوتہ غزہ کا محاصرہ ختم، تعمیر نو کے آغاز اور دنیا کے ساتھ غزہ کے شہریوں کا رابطہ بحال کئے جانے کی شرط پر طے پایا تھا۔ خالد البطش نے کہا کہ صیہونی حکومت نے آج تک اپنے ان وعدوں پر عمل نہیں کیا اور آج بھی غزہ کے عوام کی صورت حال بحرانی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عہدیدار خالد البطش نے غزہ پٹی کی بحرانی صورت حال اور ممکنہ جوابی کارروائی کا ذمہ دار، صیہونی حکومت کو قرار دیا جو قاہرہ سمجھوتے کی پابندی نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button