عراق

عراق: مغربی علاقے میں دسیوں تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی صوبے الانبار میں تکفیری دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کردیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ایک کمانڈر حسن فدعم نے اس سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ الانبار کے ناظم الثرثار علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر عوامی اور قبائلی رضاکاروں کے حملوں میں چالیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔ حسن فدعم نے کہا کہ عراقی فورسز نے حملے کرکے نہر الحلوہ میں تکفیریوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے۔ نہر الحلوہ علاقہ، ناظم الثرثار کے قریب واقع ہے۔ عراقی فوج کے اس کمانڈر نے بتایا کہ داعش کے تکفیریوں کو ان حملوں میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ عراقی فوج کے حملوں میں گولہ بارود سے بھری داعش کی آٹھ گاڑیاں تباہ جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار بھی عراقی فورسز کے ہاتھ لگے ہیں۔ ناظم الثرثار الرمادی کے شمال میں بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جو کہ دہشتگردوں کا ایک اہم اڈا شمار ہوتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button