عراق

آیت اللہ سیستانی کی جانب سے جنگ متاثرین کی امداد

عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے سنی پناہ گزینوں میں سات ہزار ٹن امداد تقسیم کی گئی۔

العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یہ امداد الانبار صوبے سے لیکر فلوجہ کے علاقے عامریہ میں مقیم جنگ سے متاثرہ افراد تک پہنچائی گئی ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراق میں موجود اہل سنت اور اہل تشیع نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، لہذا شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسان دوستانہ امداد سنی شعیہ اتحاد کے فروغ کا باعث بنے گی۔ فلوجہ کے قبائل نے بھی شیعہ مرجعیت( مذہبی قائدین) کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button