یمن

یمن: سعودی حملے میں چودہ عام شہری شہید

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ لحج میں ایک بس پر حملہ کر کے چودہ عام شہریوں کو شہید کر دیا-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے دن یمن کے صوبہ لحج میں اپنی وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا- سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے میں یمن کے چودہ عام شہری شہید ہو گئے- اس حملے میں دسیوں عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں- دوسری جانب یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ آل سعود حکومت، یمن کے دلدل میں پھنس گئی ہے- محمد عبد السلام نے ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آل سعود حکومت پر بھی یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وہ یمن کے دلدل میں بری طرح سے پھنس چکی ہے اور بعض دوسرے ممالک اسے اس دلدل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے مزید کہا کہ عوامی تحریک انصار اللہ جنیوا اجلاس میں شرکت کی پابند ہے اور اس نے اجلاس کے انعقاد کے وقت سے متعلق کوئی شرط نہیں رکھی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button