مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے دسیوں فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے-

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر پر حملہ کیا- صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- صیہونی فوجیوں ںے قدس شہر کے جنوب میں واقع جبل المبکر کے علاقے پر بھی حملہ کیا- صیہونی فوجیوں نے اس علاقے سے بھی تین فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا- دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے چالیس فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر کے ورک پرمٹ نہ رکھنے کے بہانے سنہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقے میں کام کرنے سے روک دیا ہے- واضح رہے کہ صیہونی فوجی آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کر دیتے ہیں یا وہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button