پاکستان

را نے طالبان اور بلوچوں کو آلہ کار بنا رکھا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں قانون نہیں صرف وزیر قانون ہے، پنجاب کے حکمران سات سال میں تھانہ کلچر تبدیل نہیں کر سکے، ملک کے حکمران خاندان کے سوا کوئی محفوظ نہیں، خواتین کو ووٹ کے استعمال سے روکنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے، برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی ضمیر کو جھنجھورنے کی ضرورت ہے، ایبٹ آباد میں مسلم لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کا قتل قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی واویلے کا جواب دینے کیلئے مؤثر پالیسی اپنائی جائے۔ نئے بجٹ میں غیر ترقی اخراجات کم کئے جائیں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔ بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نفع بخش قومی اداروں کی نجکاری سے باز رہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا کھلا بھارتی اعلان خطرناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں لہراتے پاکستانی پرچم کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد را کی تخریبی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ را نے بلوچ علیحدگی پسندوں اور اور پاکستانی طالبان کو اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button