یمن

سعودی سرحدی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کے سرحدی سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے-

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک انصار اللہ اور یمنی فوج نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کی سرحدی سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر اور ‘حرض’ کے علاقے میں ان کے ہتھیاروں کے گودام پر گراڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جحفا میں فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔ سبا نیوز ایجنسی نے یہ بھی رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوجیوں نے ‘علب’ اور ‘جیزان’ کے علاقوں پر دسیوں میزائیل اور مارٹر گولے داغے۔ اسی طرح ان حملوں میں عین الحارہ، قزع اور مسیج کے فوجی اڈوں پر تیئیس بار حملہ کیا گیا اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں سودہ، برج، الردیف، سلعہ، اور جحفا پر بھی بمباری کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button