ایران

یمن پر سعودی جارحیت اسلامی ملک کے شایان شان نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ ایک اسلامی ملک کے شایان شان نہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا دورہ کرنے والے اردن کے سیاسی اور صحافتی وفد نے منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی-
حسین امیرعبداللہیان نے اس موقع پر کہا کہ تمام ممالک خصوصا اسلامی اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے- حسین امیر عبداللہیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع آئے گی- حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں ان ممالک کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جنھوں نے دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے علاقے میں بدامنی پھیلائی ہے- حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے عوام پر فوجی حملے، اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی اور ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کی- اردن کی شخصیات نے بھی اس ملاقات میں علاقے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا دورۂ ایران دونوں ملکوں کے عوامی تعلقات خصوصا دانشوروں کے باہمی تعلقات کی تقویت کے مقصد سے انجام پارہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button