سعودی عرب

سعودی عرب کے سابق ولیعہد کی یمن پر حملوں کی مخالفت

سعودی عرب کے سابق ولیعہد شہزادہ مقرن نے ایک بیان جاری کر کے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی مخالفت کی ہے- شہزادہ مقرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر حملہ کر کے خطرناک سیاسی، اقتصادی اور فوجی کھیل میں داخل ہو گیا ہے- شہزادہ مقرن کے بیان میں مزید آیا ہے کہ بلاشبہ سعودی عرب کو بہت جلد یمن پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی- شہزادہ مقرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں تمام دوست اور برادر ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عقل و منطق سے کام لیں اور تمام اسلامی اور یورپی ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے خارجہ تعلقات میں تبدیلی لاکر موجودہ اختلافات اور کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کریں- شہزادہ مقرن نے یمن پر حملہ کرنے والے سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے سربراہوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یمن پر فوجی حملے بند کر کے سعودی عرب میں موجود اپنے فوجی واپس بلالیں- واضح رہے کہ شہزادہ مقرن کی جانب سے یمن پر حملوں کی مخالفت کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کو ولیعہد کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ محمد بن نائف کو ولیعہد اور اپنے بیٹے محمد کو ولیعہد کا جانشین مقرر کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button