عراق

داعش کے خلاف جنگ میں امریکا سنجیدہ نہیں : سید عمار حکیم

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور دوسرے ممالک کو دہشت گرد گروہ داعش کی فنڈنگ بند کرانے کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے-

فرات نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے اتوار کے دن عراق میں امریکی سفیر اسٹیورٹ جونز سے ملاقات میں داعش کو دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا- سید عمار حکیم نے کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کو عراق کی حمایت میں زیادہ سرگرم کردار ادا کرنا چاہئے – انھوں نے کہا کہ اس اتحاد کو دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے سلسلے میں بھی عراقی حکومت کی مدد کرنا چاہئے- سید عمار حکیم نے امریکا اور دنیا کے دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش کی فنڈنگ بند کرانے کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں-

متعلقہ مضامین

Back to top button