پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کو ایک دفعہ پھر اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، علامہ امین شہیدی

شیعت نیوز۔ قوم کے وسیع تر مفاد اور شیعہ ووٹ بینک کے تحفظ کے لئے اسلامی تحریک پاکستان کو ایک دفعہ پھر اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، اتحاد و وحدت کی پیشکش کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے چھلت، نگر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باریاں لینے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے کرپشن اور اقربا پروری کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے داماد اور دوست کو نوازنے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اقتصادی راہداری زون کو حویلیاں اور ڈی آئی خان میں بنانے پلان تیار کیا ہے۔ قبل ازیں علمدار چوک، چھلت، نگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عوام دھوکہ بازوں کو ووٹ نہ دیں، پسماندگی کے خاتمہ کے لئے مظلومین کو طاقتور بنائیں، کوئٹہ میں جب عوام نے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ کو جتوایا تو علاقہ میں دو ارب کے کام کرائے گئے، عوام تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر اہل نمائندوں کو چنیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button