پاکستان کی جنگ اسلام کے نام پر قتل و غارت کرنے والوں سے ہے، چوہدری نثار

29 مئی, 2015 00:00

شیعت نیوز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اسلام کے نام پر قتل کرنے والوں سے مقابلہ ہے، شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جنگ اسلام کے نام پر قتل و غارت کرنے والوں سے ہے، کیا کوئی مسلمان اسلام کے نام پر کسی طرح عورتوں اور بچوں کو قتل کرسکتا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ 330 نوجوان میرٹ کی بنیاد پر ایف سی کا حصہ بننے جارہے ہیں، وزیر داخلہ نے کیڈٹس پر زور دیا کہ انہیں اپنی وردی کا بھرم رکھنا ہے، ان کا جذبہ قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ چوہدری نثار نے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

4:53 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔