پاکستان

اعلان کے باوجود علامہ ساجد نقوی گلگت نا پہنچ سکے

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے سلسلہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احمد رضا قصوری گلگت پہنچے، جبکہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر جی بی قمر الزمان کائرہ بھی گلگت پہنچ گئے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کی آمد آج صبح متوقع تھی، تاہم وہ آج نہیں پہنچ سکے۔ مقامی اخباروں میں اس سلسلہ میں اشتہار بھی شائع کرائے گئے تھے، علامہ ساجد نقوی کی حمائتی عوام علامہ صاحب کے گلگت نا پہنچے پر مایوس ہوگئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button