یمن

یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں بائیس سے زیادہ بے گناہ شہری شہید ہو گئے ہیں

موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بائیس سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں- شہید ہونے والوں میں اکثر عورتیں اور بچے ہیں- یمن کے مختلف صوبوں پر منگل کی رات ہونے والے سعودی حملوں میں اکسٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز میں ایک مکان پر ہونے والے حملوں میں نو افراد شہید ہوگئے۔ زخمیوں میں تین عورتیں اور دو بچے شامل ہیں جبکہ کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں- ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز اور کئی سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے- شمالی یمن میں صوبہ عمران کے العشہ ضلع میں سعودی جارحیت میں چار افراد شہید ہوگئے- سعودی عرب نے منگل کو ایک بار پھر عدن کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے- سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button