لبنان

حزب اللہ کے پاس الجلیل میں داخل ہونے کی صلاحیت موجودہے۔ محمد رعد

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} لبنان کے اسلامی مقاومت کی شاخ الوفاء گروپ کے سربراہ اورپارلیمنٹ کے رکن محمد رعد نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ شام میں زمینی حقائق حکومت کے ساتھ ہے اوربہت سارے علاقوں میں اس وقت بھی حکومت کاہی کنٹرول ہے،اورحزب اللہ کاوہاں لڑناخوداپنے لئے ضروری ہے۔

المیادین نیوز چینل رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی کی شاخ الوفاء گروپ کے سربراہ اورلبنانی پارلیمانی رکن محمد رعد نے گزشتہ شب المیادین ٹی وی کوایک انٹرویو دیتے ہوئے شام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ شام کی زمینی حقائق کواگردیکھاجائے تووہ پورے حکومت کے ساتھ ہے اوراب بھی بہت سارے علاقوں پرحکومت کاہی کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک حزب اللہ کی بات ہے کہ وہ وہاں پرکیاکررہی ہے،توحزب اللہ کاوہاں پرہوناخود اس کی اپنی ضرورت ہے،اورشام میں لڑائی اسی وقت ختم ہوسکتی ہے جب مغرب اوراس کے ایجنٹ وہاں پرموجوددہشت گردوں کوہتھیاردیناچھوڑدیں۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ صدربشارالاسداپنے منصب پراس وقت تک رہے گا جب اس کی مدت پوری ہو،اس لئے کہ شام کی عوام کےنصف آبادی نے ان کوانتخاب کیاہے۔
انہوں نے اس بات کاانکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اب تک شام کی لڑائی میں حزب اللہ کے500جوان شہید ہوچکے ہیں، اورجہاں تک یہ بات کہ سعودی عرب وہاں پربھی یمن کی طرح حملہ شروع کردے گا،یہ ممکن نہیں ہے اس لئے کہ وہ خود یمن میں بری طرح ناکام ہواہے توپھرشام میں کیسے داخل ہوسکتاہے؟۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ متوقع لڑائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے جیساکہ ہمارے قائدسید حسن نصراللہ کہاہے کہ حزب اللہ کے پاس الجلیل تک داخل ہونے کی صلاحیت موجود ہے وہ چاہے توبڑی آسانی سے الجیل کوٹارگٹ کرسکتی ہے،اورحماس کے ساتھ ہماری اچھی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کویمن کے حوالے سے اقوام کے زیرنگرانی مذاکرات کی ٹیبل پرکسی صورت میں آناچاہیے،اس لئے کہ جارحیت کسی مسئلےکاہرگزحل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button