حزب اللہ کی جانب سے قطیف میں مسجدالامام علی پرہونے والے خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ نے گزشتہ روزسعودی عرب کے صوبہ القطیف کے مسجد الامام علی۔ع۔ میں ہونے والے خودکش حملے کی تمام ترذمہ داری سعودی حکومت پرڈال دی ہے۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق لبنان اسلامی مقاومت حزب اللہ کے دفتری ترجمان نے کہاہے کہ سعودی عرب میں اللہ کے گھر اور اس کی عبادت کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے اس لئے کہ وہی ہے تکفیری دہشت گردوں کی تربیت اورپشت پناہی کرتاہے اور دیگر فرقے اورمذاہب کے بارے میں برابھلا سکھاتاہے جس کے نتیجے میں یہ دہشت گردجاکرصرف اللہ کے گھرمیں ہی اپنے آپ کو پھاٹتے ہیں،اوروہاں عبادت کرنے والوں کوخون میں غلطاں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان تکفیری دہشت گردوں کواس قسم کی تربیت ملنے کے بعد وہ ہرگزیہ فرق نہیں کرتا ہے کہ مرنے والا شیعہ ہو یا سنی،مسلمان ہویاغیرمسلمان،وہ تواپنی درندگی تمام انسانوں کو دکھاتا ہے، لہٰذاان تمام واقعات کے پیچھے سعودی حکومت کاہی ہاتھ ہے۔
انہوں نے آخرمیں مسجدالامام علی علیہ السلام میں شہیدہونے تمام شہیددوں کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ خداان کوصبرجمیل عطاکریں اورشہیدوں کوجنت الفردوس میں جگہ مرحمت فرمادیں۔