مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کو تحریک حماس کا انتباہ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے وزارت خانے مقبوضہ قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے صیہونی حکومت کے وزارت خانے قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد، مقبوضہ قدس کو یہودیت کا رنگ دینا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے- انہوں نے کہاکہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت تھا اور رہے گا- انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ بیت المقدس سے امت مسلمہ کا اٹوٹ رشتہ قائم ہے جسے کوئی بھی نہیں توڑ سکتا- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ قدس کو یہودیت کا رنگ دینے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے وزارت ثقافت و کھیل کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا چاہتی ہے- صیہونی حکومت نے جون انیس سو سڑسٹھ سے مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے اور صیہونی حکام اسی زمانے سے اس شہر میں کالونیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button