مشرق وسطی

شام: داعش کے ہاتھوں بیس عام شہریوں کا قتل

داعش دہشتگرد گروہ نے شام میں بیس عام شہریوں کو قتل کرڈالا

داعش کے دہشتگردوں نے اس لئے دیرالزور کے ان باشندوں کو قتل کردیا کہ انہوں نے اس دہشتگردگروہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ داعش دہشتگرد گروہ نے شام کے صوبے حمص کے شہر تدمر میں بھی سترہ عام شہریوں کو قتل کردیا۔ دوسری جانب درعا اور قنیطرہ میں شامی فوج کے آپریشن میں متعدد غیرملکی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شامی فوج کے ایک دستے نے شمالی شام میں جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مشرقی حلب میں واقع ایرفورس کالج کے اطراف میں بھی شامی افواج نے متعدد تکفیری دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button