صنعا میں آل سعود کے خلاف مظاہرہ، عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل

یمن کے دار الحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے مظاہرہ کر کے سعودی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کی مذمت کی اور عالمی تنظیموں سے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے باوجود کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے صنعا پر بمباری کر رہے تھے لاکھوں یمنیوں نے سڑکوں پر نکل کر سعودی حملوں کی مذمت کی۔
مظاہرین انصار اللہ اور سید عبد الملک الحوثی کے حق میں جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری ظالمانہ یلغار میں تاہم ۱۶۰۰ افراد شہید اور چھے ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب نے پانچ روز قبل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس دوران بھی متعدد بار حملے گئے آج پانچ دن مکمل ہوتے ہی سعودی عرب نے صنعا کے کئی علاقوں پر بمباری کی۔








