یمن

صنعاپر سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی جنگی طیاروں نے پانچ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری دوبارہ شروع کردی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو اپنے پہلے فضائی حملوں میں صنعا کو نشانہ بنایا ہے- سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو صدارتی محل اور معزول صدر عبداللہ صالح سے وابستہ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا- عینی شاہدوں کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ میں فضائیہ کے اڈوں پر بھی حملے کئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button