سعودی عرب

شیخ باقر النمر کے حق میں سعودی عوام کا مظاہرہ

شیخ باقرالنمر کو سزائے موت سنانے کے بعد، سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں صورتحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مشرقی سعودی عرب میں واقع قطیف شہر میں جمعرات کے دن وسیع مظاہرے ہوئے۔ مظاہرے کے شرکا نے شیخ باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ سعودی عرب کی نام نہاد عدلیہ نے شیخ باقر النمر کو سماجی انصاف کے فقدان کے خلاف عوامی مطالبات کے حق میں آواز اٹھانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے- مذھبی آزادی، اور ملک میں جمہوریت کا قیام نیز حکمرانوں کی وسیع بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھانا شیخ باقر النمر کے دیگر سنگین جرا‏ئم شمار ہوتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شیخ باقر نمر کے خلاف سزائے موت کا حکم کے جاری ہونے کے بعد، آل سعود کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یاد رہے آل سعود کے کارندوں نے جولای دو ہزار بارہ کو شیخ باقر النمر کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا تھا اور وہ اسی وقت آل سعود کی قید میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button