پاکستان

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سےسپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شہید

کراچی: گلستان جوہر میں کار پر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حیدرآباد سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر جاشہید ہوگئے۔

شیعت نیوز کے مطابق گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوںنے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حیدرآباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شہیدہوگئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق حیدرآباد جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلوان گوٹھ سے خود گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جنہیںسپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جب کہ انہیں سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پرہی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی شیعہ برادری کی بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button