عراق
بغدادمیں خودکش حملہ،9زائرین امام الکاظم علیہ السلام شہید،20زخمی۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}عراق کی دارالحکومت بغدادکے وسط میں واقع شارع السعدون میں دہشت گردی کاواقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں9زائرین امام موسی الکاظم علیہ السلام شہیدہوئے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب زائرین امام الکاظم علیہ السلام کا جلوس وسط بغداد کے شارع السعدون سے گزررہا تھا اتنے میں خودکش جیکٹ میں ملبوس دہشت گرد حملہ آورجلوس کے درمیان داخل ہوکراپنے آپ کوپھٹادیا،جس کے نتیجے میں9زائرین شہید جبکہ20 زخمی ہوئے ہیں۔