ایران

اقوام متحدہ یمن کے لئے موثراقدامات کرے

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے ذریعے یمنی عوام کے قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس اور موثر قدم اٹھائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نئےنمائندے اسماعیل ولد شیخ سے ٹیلی فونی گفتگو میں یمنی عوام پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا – انہوں نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام کو بندکرانے کے لئے ٹھوس اور موثر قدم اٹھائے گی- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے زوردے کر کہا کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے حملےغیر قابل قبول ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے یمن کے موجودہ بحران کو ختم کرانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران یمن کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بہم پہنچانے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولدشیخ نے بھی اقوام متحدہ کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بحرانوں کےحل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار انتہائی اہم ہے اور اقوام متحدہ علاقائی مسائل کے بارے میں ایران سے صلاح و مشورے کو بہت ہی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button