یمن

یمن میں سعودی اور امریکی جارحین کوشکست ہوئی ہے

تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی اور امریکی جارحین کو سیاسی، فوجی، تشہیراتی اور اخلاقی لحاظ سے شکست ہوئی ہے-
عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان عبدالسلام نے المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صنعا کے بعض علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے کے بارے میں کہا کہ یمن پر امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے- جارحین نے اس بہانے کہ جبل نقم کے علاقے میں ہتھیاروں کے ذخائر ہیں اسے نشانہ بنایا اور صنعا کے شہریوں کو نقصان پہنچایا- تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جارحین، عوام کے گھروں، بنیادی تنصیبات اور اسپتالوں کو تباہ کر رہے ہیں لیکن وہ ملت یمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں نہ یمن پر اپنا تسلط قائم کر سکتے ہیں- تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ جارحین جنگ بندی کے دعوے سے پہلے، چند گھنٹوں کی بمباری سے عوام کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں اور یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اب میدان جنگ میں موجود ہیں جب چاہے یمنی عوام کو نشانہ بنا سکتے ہیں- لیکن یمن کے عوام کو ان حملوں سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے اور وہ اپنی عزت و وقار کا ہر گز سودا نہیں کریں گے- عبدالسلام نے مزید کہا کہ ان دو مہینوں میں جارحین کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوا اور وہ ملت یمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکے- انہوں نے کہا کہ آج ہم جارحین کی پسپائی کو دیکھ رہے ہیں- تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ اس جارحیت کو جتنے دن گذر رہے ہیں، ملت یمن کے اتحاد میں اتنا ہی اضافہ ہو رہا ہے- انہوں نے کہا جدت عمل یمنیوں کے ہاتھ میں ہے- عبدالسلام نے کہا کہ یمن کے عوام صابر ہیں اور ظالمانہ محاصرے اور جارحیت کے مقابلے میں اپنی عزت و آزادی کی خاطر طویل جنگ کے لئے تیار ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button