دنیا

سعودی فنڈڈ داعش،النصرہ اور بوکو حرام کے دہشتگرد،شام میں خواتین کی خرید و فروخت میں مصروف۔اقوام متحدہ

شیعیت نیوز {مانیٹرنگ ڈیسک} اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی نمائندہ زینب بانغورا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردجماعتیں،خواتین کو کنیزوں کی طرح خرید و فروخت اور انہیں جہادی دلہنوں کے طور پر جبری شادیوں پر مجبور کرتے ہیں-
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق زینب بانغورا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے گذشتہ مہینے کی16سے 29تاریخ تک اپنے دورہ شام کے موقع پر بعض شامی خواتین سے ملاقت کی ہے-
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشتگردکمسن بچیوں کو بھی جبری جہادی دلہنوں کے طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کے گھر والے دہشتگردوں کے خوف سے اپنی بچیوں کی کوئی مدد نہیں کر پاتے- زینب بانغورا نے کہا کہ عراق میں ایزدی خواتین کی مانند شام و عراق کی خواتین بھی دہشتگرد گروہوں کے منصوبہ بند دہشتگردانہ ٹیککٹیک کا شکار ہیں-
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی نمائندہ زینب بانغورا نے اپریل میں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شام اور عراق میں داعش و النصرہ محاذ اور نائجیریا میں بوکوحرام جیسے دہشتگرد گروہ عوام میں خوف و وحشت پھیلانے کے لئے جنسی تشدد کو ایک ٹیکٹیک کے طور پر استعمال کرتے ہیں- واضح رہے کہ سعودی مفتیوں کے گمراہ کن فتوے اور مغربی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی ہماہنگی سے تکفیری عناصر کے اندر جہاد النکاح کو رواج دیا گیا ہے-
ذرائع جہاد النکاح کے شرمناک اور خود ساختہ فتوے کے تحت کسی ضابطے کے بغیر نام نہاد جہادی کسی بھی خاتون حتی شادی شدہ اور اپنی محرم خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرسکتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button