غاصب اسرائیل خطے میں تکفیری دہشت گردوں کی بقاءچاہتاہے۔ شیخ قاووق۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے انتظامی امورکے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہاکہ غاصب اسرائیل آج تکفیری دہشت گردوں کوبچانے کے لئے مقاومت اسلامی کوختم کرنے درپے ہے، جس کے لئے وہ لبنان اورشام کوکمزورکرناچاہتاہے،اس سے قبل بھی اس نے لبنان پرمختلف مظالم ڈھایا ہے،سواب بھی یہ خطرہ اپنی جگہ موجودہے کہ جس کوانکارنہیں کیاجاسکتا۔
العھد نیوزرپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے کہاکہ آج لبنان کے شہربنت جبیل میں واقع مدارس المھدی،ع، میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے ملک کے کچھ افرادلبنان کو تکفیری دہشت گردجماعتوں کے سامنے دھکیلناچاہتے ہیں،انہوں نے کہاان دہشت گردوں نے سرزمین عرسال کے باسیوں پرشدیدترین مظالم ڈھائے ہیں اس حوالےسے ہمیں مزیدتفصیلات کی ضرورت نہیں کہ ان دہشت گردوں کے کیامقاصدہیں؟اس لئے کہ سب کوان کے مقاصدبارے اچھی طرح معلومات ہیں۔
شیخ قاووق نے کہاکہ اس وقت ہم حزب اللہ یمن،فلسطین اورشام والوں کے ساتھ ایک جسم کے مانند ہیں، ہمارایہ خیال ہے کہ ظالم آل سعودکی نہتے یمنیوں پرڈھائے جانے والےمظالم کاتعلق دین اسلام سے ہرگزنہیں ہے،اور نہ ہی طرح ان کاعرب ازم کانعرہ حق پرمبنی ہے۔