ڈاکٹر انور علی عابدی اور ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قاتل سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو گرفتار کئے جائیں، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

11 مئی, 2015 00:00

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہر میں ہونے والی قتل و غارت گیری، کالعدم جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور شیعہ کلنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ حکومت سرپرستی میں شیعہ مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، پورے ملک میں کالعدم جماعتیں حرمین شریفین کے نام پر یکجا ہوکر غیر ملکی اور عرب حکمرانوں کے اشاروں پر یہاں غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہیں اور یہ لوگ یمن کی جنگ میں ناکامی کے بعد اب پاکستان کو اس آگ میں جھونک رہے ہیں جبکہ ایک طرف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف نام نہاد کالعدم مذہبی جماعتیں آزادی سے اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں، جو حکومت کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں، حکومت سندھ ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور ڈاکٹر انور علی عابدی کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور ان کالعدم جماعتوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے جو شہر میں فرقہ واریت کا پرچار کررہی ہیں۔ اجتماع سے صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور حکومت سندھ سے کہا کہ وہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

6:16 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔