لبنان

یمنی عوام کے ارادے دشمن کے تصورسے زیادہ بلندہے۔شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہاہے کہ اب دہشت گرد تکفیری جماعتیں دین اسلام کانام لے کےایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی ہیں،جبکہ ان کادین حنیف سے دورکاواسطہ نہیں ہے،ان دہشت گردوں کے پاس نہ اخلاق ہے،نہ انسانیت اورنہ ہی ان کے پاس ایمان نامی کوئی چیزہے،اس لئے کہ انہوں نے کومساجدکوتباہ کیا،نہتے عوام کومار دیا،عورتوں اوربچوں کوذبح کیا،سوانہوں نے مظالم کے وہ تاریخ رقم کیاجواس قبل طول تاریخ میں کسی نے نہیں کیاتھا۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق شیخ قاسم نعیم نے آج بیروت کےحسينية البرجاوي میں ہفتہ شہداء کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ: "ہم نے اس وقت ان تکفیری دہشت گردجماعتوں کے خلاف صرف اپنی دفاع کے لئے قیام کیاہیں، جیسا کہ اس سے قبل ہم نے صہیونی منصوبے کے خلاف اپنی دفاع کے لئے قیام کیاتھا،اسی طرح ہم نے شام میں بھی اس غرض کے لئے قیام کیا،اس لئے کہ ہمارے اوپر اپنے فرزندوں،عورتوں،بچوں اوراپنے وطن کی دفاع ہرصورت میں لازم ہے،اورجیساکہ آپ لوگوں کویادہے کہ اگرمقاومت اسلامی نہ ہوتی تولبنان کی آزادی ممکن نہیں تھی،اسی طرح اگروہ آج شام میں نہ ہوتی تواس وقت تک دہشت گردہمارے اورتمام لبنانیوں کےگھروں تک پہنچ جاتے، اور ہمارا بھی وہی حال ہوجاتے جوآج موصل اوردیگرعلاقوں میں ہم دیکھ رہے ہیں”۔

انہوں نے یمن کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ یمن عنقریب کامیاب ہوگا،اوریمنی عوام کی ثابت قدمی کااندازہ دشمن کے تصورسے کئی گناہ مضبوط ہے،اس لئے کہ وہ سعودیوں،امریکیوں اور غاصب اسرائیلوں کے ہاتھوں ذلت اٹھانے سے موت کوترجیح دیتے ہیں،سوانشاءاللہ کامیابی وکامرانی مقاومت،اسلام،کرامت اورانسانیت کی ہی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button