شہر کراچی میں ایک بارپھرشیعہ ڈاکٹر انور علی سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعت نیوز۔کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں ایک کلینک پرسپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہومیو پیتھک کے شیعہ ڈاکٹر انور علی عابدی شہید ہوگئے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کیپٹن چوہدری اسد علی کے مطابق ناظم آباد میںسپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ایک کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر انورعلی عابدی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،بعد ازاں ڈاکٹر انورعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو شہید ہوگئے۔پولیس نے واقعے کو فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔








