پاکستان

پابندی کے باوجود جی بی کےانتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیںگے،اسلامی تحریک

شیعت نیوز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے امیدوار آغا سید محمد عباس رضوی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم الیکشن سے باہر رہیں گے، 8 جون کو ہونے والے انتخابات میں ہم بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے باہر رہیں اور ان کیلئے میدان خالی چھوڑا جائے، مگر یہ ان لوگوں کی خام خیالی ہے، ہم نہ صرف الیکشن میں حصہ لیں گے بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر حکومت بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی قوتیں ہمارے خلاف پے درپے سازشیں کر رہی ہیں، تاہم اللہ کا کرنا یہ ہے کہ یہ قوتیں ہر میدان میں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دو روز بعد باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس مسئلے کے حل کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button