14 بھارتی طلبہ کو داعش میں شمولیت کے لئے شام اور عراق جانے سے روک دیا گیا

07 مئی, 2015 00:00

شیعت نیوز۔ 14 بھارتی طلبہ کو شام اور عراق جانے سے روک دیا گیا، یہ طلبہ عراق اور شام میں آئی ایس آئی ایس (داعش) میں شمولیت کی نیت سے بیرون ملک سفر کیلئے روانہ ہوئے لیکن بھارتی شہر حیدرآباد کے ایئرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ شام میں داعش کے ساتھ شامل ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت کے بعد ریاستی اور مرکزی تحقیقاتی اداروں نے طلبہ کے داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اعلیٰ افسر کے حوالہ سے کہا گیا کہ پولیس نے 14 طلبہ کو ایئرپورٹ پر حراست میں لیکر ان سے داعش میں شمولیت کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ اعلیٰ افسر کے مطابق یہ طلبہ بھارت میں مختلف انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں پڑھتے تھے۔

11:17 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔