عراق

سعودی فنڈڈ، وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک اوردرندگی پر مبنی اقدام

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دولت اسلامیہ نامی وہابی دہشتگرد تنظیم جسکا مقصد عراق و شام میں گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کو مستحکم کرنا ہے کی جانب سے ایک ایسے اقدام کی تصویر ذرائع ابلاغ نے شائع کی ہے جس نے انسانیت کے چہر ے کو شرمسار کردیا ہے کہ ایسے بھی حیوان صفت انسان بھی موجود ہیں۔ دراصل یہ گروہ انسان نما جسم میں حیوان ہیں ۔

زیر نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولت اسلامیہ نامی وہابی گروہ نے اپنے مخالفین کو قتل کرنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہےجس میں وہ زندہ انسان کے سر پر بھاری پہاڑی کا پتھر ماردیتے ہیں جس سے وہ تکلیف اور درد کے شدید احساس کے ساتھ شہید ہوتا ہے۔ داعش کا مقصد اذیت کے ذریعے اپنے مخالفین کا قتل کرنا ہے، جبکہ دوسرا مقصد مسلمانوں اور اسلام کو بدنام اور وحشی مذہب بناکر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ درد اس بات کا ہے کہ یہ تمام کام اسلام کا نام لے کر تے ہیں تاکہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے اسلام کی راہ میں روکاوٹ پیدا کی جاسکے۔ انکی پشت پناہی اسرائیل اور مغربی طاقتیں کرتی ہیں،کیونکہ انکا ہر اقدام اسلام کے مخالف اور مغربی و استعماری طاقتوں کے فائدے میں ہوتا ہے۔

ISIS Stonekilling1

متعلقہ مضامین

Back to top button