پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن مولود کعبہ کا آغاز ہوگیا

مولود کعبہ، امام المتقین، سیدالوصیین، امیرالمومنین حضرت علی ابن علی ابن ابیطالب علیہ السلام کا جشن ولادت با سعادت، دنیا بھر میں انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، وصی رسول خدا، حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کا جشن ولادت ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان امامت و ولایت، انتہائی عقیدت و احترام سے منار رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، مقدس مقامات، مساجد اور امامبارگاہوں خاص طور پر شہر، مشہد مقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جمعے کی رات سے جشن و سرور کی محفلوں کا انعقاد ہورہا ہے اور یہ سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری ہے۔

پاکستان بھر میں بھی عاشقان ولایت اپنے آقا و مولا کا یوم ولادت بھرپور انداز میںمنارہے ہیں، 12 اور 13 رجب کو ملک بھر میں میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور شعراء ،منقبت خوان، علماء کرام و ذاکرین امام علی ابن ابو طالب علیہ سلام کی شان میں نذارنہ عقید ت پیش کریں گے۔

ایران میں اس دن کو یوم پدر اور روز مرد سے موسوم کیا گیا ہے۔ ایران کے علاوہ عراق کے مقدس شہروں خاص طور پر نجف اشرف اور کربلائے معلی میں بھی دوستداران و محبان اہلبیت اطہار (ع) اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نے حرم مطہر میں، مولا علی (ع) کے جشن ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

جمعے کی رات سے ہی ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، لبنان، بحرین، اور بہت سے دیگر اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں جشن و سرور کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور مقررین اور شعرائے کرام، حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام، تیرہ رجب تیس عام الفیل کو، خانہ کعبہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ ہمیشہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ اور آپ کے سینہ سپر رہے- امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی، تمام عاشقان امامت و ولایت کی خدمت میں تہ دل سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button