عراق

بغدادی پر فضائی حملہ ، داعش نے یورپ سے بدلہ لینے کی تیاری شروع کردی

شیعت نیوز۔ بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم گروپ داعش کے جنگجوؤں نے ابوبکرالبغدادی پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے کابدلہ لینے کیلئے تیار ی شروع کردی ہے ، مارچ میں عراقی صوبے نینواہ میں تین کاروں پر مشتمل قافلے پر فضائی حملے میں داعش کے سربراہ بغدادی شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب شاید وہ کبھی داعش کی قیادت کرنے کے قابل نہ ہوسکیں ۔ <رطانوی اخبار &میل آن لائن &کے مطابق داعش کے اندرونی ذرائع کاکہناتھاکہ وہ جنگجوؤں کو زیردیرنہیں روک سکتے اوراُنہوں نے یور پ میں جوابی کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ حملے میں ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کی وجہ سے بغدادی تاحال سنبھل نہیں سکے اورتاحال شدت پسندوں کی قیادت نہیں سنبھالی ۔ <ذرائع کاکہناتھاکہ زخموں کی نوعیت کچھ اس قسم کی ہے کہ شاید اب بغدادی کبھی دوبارہ داعش کی قیادت نہ کرسکیں اوراُن کی غیرموجودگی میں سینئر رہنماءاور ڈپٹی سربراہ ابوالاعلیٰ العفری قیادت کررہے ہیں ۔ <داعش کے ایک رہنماءنے کہاکہ وہ بغدادی پر حملے کا یورپ سے بدلہ لینے چاہتے ہیں اوراس کیلئے منصوبہ بند ی کررہے ہیں ۔ <ادرہے کہ دسمبر2014ءمیں موصل میں امریکہ فضائیہ کے ایک حملے میں البغدادی زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم ان کے ساتھ موجود قریبی دوست عوف عبدالرحمان العفری مارے گئے تھے ۔کہاگیاتھاکہ بغدادی ساتھ موجود دوسری کار میں تھے جس کی وجہ سے بچ نکلے ۔ <امنے آنیوالے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2014ءسے فروری 2015ءتک فضائی کارروائیوں میں داعش کے 6,000جنگجو مارے گئے ہیں جن میں عراقی فوج کے سابق لیفٹینٹ کرنل اور بغدادی کے بعد داعش کے سینئر ترین رہنماءابوالمسلم الترکمانی بھی شامل تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button