ایران

ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے حبیب اللہ سیّاری

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے-
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے جمعرات کے روز مغربی ایران میں واقع شہر کرمانشاہ کی رازی یونیورسٹی میں منعقدہ خلیج فارس قومی دن کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس نہ صرف ایک سرزمین ہونے کی بناء پر ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس میں بہت سے ایرانی شہداء موجود ہیں اس لئے بھی خلیج فارس ایرانیوں کے لئے مقدس ہے- ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ ہخامنشیوں کے زمانے سے لے کر آج تک خلیج فارس نام، ہمیشہ خلیج فارس ہی رہا ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی ایران سے خلیج فارس کا تقدس چھیننے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی- ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس کی منفرد خصوصیات کے بارے میں کہا کہ اس وقت، یورپ کی تیل کی پچھتّر فیصد اور جنوب مشرقی ایشیاء کی اسّی فیصد ضروریات، خلیج فارس سے پوری ہو رہی ہیں- ایڈمیرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ دنیا کے ساٹھ فیصد تیل کے ذخائر اور اکتالیس فیصد گیس کے ذخائر، خلیج فارس میں ہیں اس اعتبار سے خلیج فارس دنیا کی توانائی کے ذخائر سے مالا مال ایک اہم علاقہ ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button