مشرق وسطی

بحرین،آج عالمی یوم مزدورمنانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بحرین،ٹریڈ یونینزجنرل فیڈریشن کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیاہے کہ بحرینی ظالم حکومت کی جانب سے انہیں آج عالمی یوم مزدورمنانے پرپابندی عائدکی گئی ہے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزیدکہاہے کہ ملک میں پچھلے10سال سے بننے والی یہ ٹریڈیونینز فیڈریشن جو سالانہ آج کےدن کویوم مزدورکے نام سےمناتی ہوئی آرہی ہے لیکن اس دفعہ اچانک سے ظالم حکومت کی جانب پابندی سےعائدکیاجاناباعث تشویش ہے۔
کہاجاتاہے کہ بحرین میں اس وقت ہرمیدان میں انسانی حقوق پائمال کئے جارہے ہیں،وہاں کسی کو اظہارآزادی رائے کی ہرگزاجازت نہیں ہے،بچھلے2011سے وہاں کی عوام سڑکوں پراپنے حقوق کے لئےجنگ لڑرہی ہے مگرعالمی برادری سمیت کہیں سے بھی ان کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button