مشرق وسطی

شامی آرمی کا مختلف علاقوں میں کاروائیاں،25دہشت گردہلاک،درجنوں زخمی۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}شام کے مختلف علاقوں میں فوج اورمسلح دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، تاہم آج دیرالزورمیں ان کے درمیان ایک گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گردہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے آج دمشق کے مشرقی علاقے حی جوبرمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جبکہ ادھردرعامیں حي المنشية میں مسلح دہشت گردوں کے مراکزپربھی حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شامی فوج نے آج بصری الشام،بلدات ناحته،الحراك،بصر الحريراوركفر شمس،جبکہ قنیطرہ کے علاقے أوفانيا ،الدوحة،مسحرة،أم باطنة،طرنجةاورالحميدية میں دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کئے جس کے نتیجے میں اب تک25دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button