یمن

یمن،ظالم آل سعودکی جانب سے صنعاء پرفضائی حملے،درجنوں نہتے شہری شہید

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} یمنی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق آج دارالحکومت صنعاء کے علاقے سھوان پرظالم آل سعودکی جانب سے فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں نہتے شہری شہید ہوئے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق سرزمین یمن کے مختلف علاقوں پرظالم آل سعودکی جانب سے پچھلے 48گھنٹوں کے دوران40میزائیل گرائےگئے جن میں3صنعاء ائیرپورٹ پرکچھ سھوان کی بستی پرجبکہ دیگرعیبان کے پہاڑوں پر گرائے گئے جس کے نتیجے میں ایک طرف14نہتے شہری شہید،جن میں9عورتیں اور2بچے شامل ہیں،اور36افرادزخمی ہوئے ہیں،جبکہ دوسری جانب بڑے پیمانے پررہائشی مکانات سرکاری عمارتیں تباہ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button